اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں ایس ایس بی امتحان کی تمام تر تیاریاں مکمل - JKSSB EXAMS 2020

جے کے ایس ایس بی کی جانب سے منگل کے روز لئے جانے والے امتحان کے لئے ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اننت ناگ میں ایس ایس بی امتحان کی تمام تر تیاریاں مکمل
اننت ناگ میں ایس ایس بی امتحان کی تمام تر تیاریاں مکمل

By

Published : Nov 9, 2020, 6:36 PM IST

اس بات کی جانکاری ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے کے سدھا نے اننت ناگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے کے سدھا کی پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ 'ضلع اننت ناگ میں امیدواروں کی کل تعداد 12978 ہے جبکہ اس سلسلہ میں 54 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔'

ڈی سی نے کہا کہ 'امتحان کووڈ 19 کے مکمل پروٹوکول کے تحت انجام دیا جائے گا،۔امتحانی مراکز میں سینٹائزرس، ماسکس اور گرمی فراہم کرنے والے آلات کو میسر رکھا گیا ہے۔'

وہیں امتحان کو صاف و شفاف طریقہ سے انجام دینے کے لئے سکیورٹی کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details