پیلگام:امرناتھ یاترا 2022 کو خوش اسلوبی اور پُرامن طریقہ سے انجام دینے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں زوروں پر جاری ہیں۔ یاتریوں کو ہر ضروری سہولیات بہم پہنچانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں، خاص کر محکمہ صحت، رضاکار تنظیموں، پہلگام ڈیولاپمنٹ اتھارٹی، میونسپل کمیٹی و دیگر محکموں کو متحرک کیا گیا ہے اور یاترا کے لیے قبل از وقت تمام تر تیاریوں کو مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ وہیں نجی کاروباری اداروں، گھوڑے بانوں، مزدوروں ،ٹیکسی ایسوسی ایشن، پٹھو اور ڈانڈے والوں کو مقرہ وقت کے اندر قانونی اور ضروری لوازمات مکمل کرنے کو کہا گیا ہے۔
Amarnath Yatra Arrangements in Pahalgam: پہلگام میں سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلہ میں تیاریاں زوروں پر جاری - yatra arrangments in pahalgam
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے جمعہ کے روز چندن واڑی علاقے کا خصوصی دورہ کیا۔ موصوف نے امرناتھ یاترا کے سلسلے میں چندن واڑی کے راستے میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ سالانہ امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہوگی اور 11 اگست کو اختتام پزیر ہوگی۔
پہلگام میں سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلہ میں تیاریاں زوروں پر جاری
مزید پڑھیں:
ڈی سی نے تلاشی مقامات ( فریسنگ پوائنٹ) اور پہلگام کے مرکزی بازار میں تعمیر کیے جانے والے کئی بیت الخلا کا جائزہ لیا۔ وہیں پٹرول پمپس پر درکار سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔
پہلگام میں اضافی ہیلی پیڈ پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی نے متعلقہ ایجنسی سے جانکاری حاصل کی۔ انہیں بتایا گیا کہ ٹائم لائن کے مطابق ہیلی پیڈس پر کام ہو رہا ہے اور جلد ہی اضافی ہیلی پیڈ بھی تیار ہو جائیں گے۔ان کے ہمراہ متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کے افسران بھی موجود تھے۔