اردو

urdu

ETV Bharat / state

طبی عملے کو پی پی ای کٹس اور ماسکس فراہم - kashmir

کوروناوائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے جہاں پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے وہیں اس مرض میں مبتلا افراد و مشتبہ مریضوں کے علاج میں مشغول طبی و نیم طبی عملہ کی سراہنا کی جا رہی ہے۔

DC Anantnag
بجبہاڑہ اسپتال کے طبی عملہ کو پی پی ای کٹس اور ماسکس فراہم

By

Published : Apr 8, 2020, 6:23 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ بشیر احمد ڈار نے بجبہاڑہ ٹراما ہسپتال کے لئے چار سو، پی پی ای کٹس اور ایک ہزار سرجیکل ماسکس ڈپٹی سی ایم او اننت ناگ ایم وائی زاگو کے حوالے کئے۔

بجبہاڑہ اسپتال کے طبی عملہ کو پی پی ای کٹس اور ماسکس فراہم

وہیں اے سی آر اننت ناگ سید یاسر نے ضرورتمند افراد کی خاطر ایک ہزار ماسکس اے ڈی سی خواجہ نظیر احمد کے سپرد کیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کی صدارت میں محکمہ صحت عامہ، کے وی آئی بی، صنعتی ادارے، محکمہ دیہی ترقی اورکئی دیگر محکموں اور اداروں کے افسران و ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ کی گئی۔ میٹنگ کے دوران افسران پر زور دیا گیا کہ وہ ضلع میں ماسکس کی آسان دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں اور صنعتی کارخانہ داروں سے اپیل کی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ ماسکس تیار کریں۔

ڈی سے نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضرورت مند لوگوں خاص کر معذور افراد میں مفت ماسکس تقسیم کریں، اور اچھی کوالٹی کی ماسکس کی دستیابی کویقینی بنانے لئے کارخانوں میں تیار کی جارہی ماسکس کے (خام مال) میٹریل کو چیک کریں۔

اس موقعے پر ضلع انتظامیہ و محکمہ صحت کے کئی افسران بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details