اننت ناگ:ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ایف سی آئی گودام میر بازار اور اخروٹ فیکٹری قاضی گنڈ میں امرناتھ یاتریوں کے لئے قائم کئے جا رہے کیمپوں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انھوں نے ان مقامات پر جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر سنگلا نے ان مقامات پر یاتریوں کے لیے پانی اور بیت الخلاء کی سہولیات، یاترا سے وابستہ مختلف محکموں کے قیام گاہوں اور رہائش کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ Amarnath Yatra Preparation
Amarnath Yatra Preparation: ڈی سی اننت ناگ نے قاضی گنڈ میں امرناتھ یاترا کیمپوں کا جائزہ لیا - امرناتھ یاترا انتظامات
ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے امرناتھ یاتریوں کے لیے قاضی گنڈ میں قائم کیے جا رہے کیمپوں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی نے تمام تر لازمی انتظامات اور حفاظت کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات بھی جاری کی۔ رواں برس یاترا 30 جون سے شروع ہوگی اور 11 اگست کو ختم ہوگی۔ Amarnath Yatra Preparation
اس دوران ڈاکٹر سنگلا نے کیمپوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے، پارکنگ کی جگہ کی دستیابی، پینے کے پانی کی دستیابی لنگر و دیگر ضروری انتظامات کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام تر لازمی انتظامات کو یقینی بنانے کے علاوہ حفاظت کے معقول اقدامات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے متعلقہ نوڈل افسران کو کیمپوں کے اندر یاتریوں کی نقل و حرکت کا تفصیلی منصوبہ تیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سی پی او ، اے سی ڈی اننت ناگ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی اور دیگر اعلیٰ افسران بھی تھے۔