اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vigilance Awareness Program in Anantnag: ڈی سی اننت ناگ سمیت مقامی باشندوں کی آگاہی پروگرام میں شرکت

ضلع اننت ناگ میں انتظامیہ کی جانب سے منعقد کیے جا رہے ویجیلینس آگاہی پروگرام Vigilance Awareness Program in Anantnag میں ڈی سی اننت ناگ، سیول سوسائٹی ممبران، پی آر آئی نمائندوں سمیت مقامی باشندوں نے شرکت کی۔

Vigilance Awareness Program in Anantnag: ڈی سی اننت ناگ سمیت مقامی باشندوں کی آگاہی پروگرام میں شرکت
Vigilance Awareness Program in Anantnag: ڈی سی اننت ناگ سمیت مقامی باشندوں کی آگاہی پروگرام میں شرکت Vigilance Awareness Program in Anantnag: ڈی سی اننت ناگ سمیت مقامی باشندوں کی آگاہی پروگرام میں شرکت

By

Published : Feb 12, 2022, 8:31 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا DC Anantnag Dr Piyush Sangla نے اچھہ بل کے ایموہ اور کڈ پورہ دیہات کا دورہ کیا اور وہاں جاری پندرہ روزہ ویجیلنس بیداری پروگرام Vigilance Awareness Program in Anantnag میں حصہ لیا۔

ضلع اننت ناگ میں انتظامیہ کی جانب سے آگاہی پروگرام کا انعقاد

ڈاکٹر سنگلا نے دونوں مقامات پر عوام سے بات چیت کی اور ویجیلنس بیداری پروگرام کو ایک تاریخی قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’یہ پہلا موقع ہے کہ پنچایتی سطح پر نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے نفاذ کے بارے میں عوامی مشاہدات کو ریکارڈ کرنے کے لیے غور و خوض کیا جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ عوامی بیداری میں پی آر آئی نمائندوں کا اہم کردار ہے اور انہیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ عوام کی شکایات کو سامنے لایا جائے۔

ڈی سی نے فیئر پرائس شاپس کا بھی دورہ کیا اور پی او ایس مشینوں کے کام کا معائنہ کیا۔ ڈی سی اننت ناگ راشن کے معیار، راشن کی فراہمی کے لیے مقررہ وقت، کوالٹی اور راشن اسٹورز پر دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

پروگرام میں اے ڈی فوڈ، ڈی آئی او اننت ناگ، پی آر آئی ممبران اور سیول سوسائٹی ممبران نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details