ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے کے سدھا کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال پر گئے منریگا ملازمین کو اپنی ڈیوٹی پر لوٹنے کو کہا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں ڈی سی کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں محکمۂ دیہی ترقی کے جونیئر انجینئرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اضافی طور منریگا کے ٹیکنیکل اسسٹنٹس کو سونپے گئے کام کاج کو اپنے ہاتھ میں لیں جب تک اگلا حکمنامہ جاری کیا جائے گا۔