اردو

urdu

ETV Bharat / state

My Town My Pride Programme جن ابھیان کے تحت ڈی سی اننت ناگ نے سرگرمیوں کا جائزہ لیا - ڈی سی اننت ناگ بشارت قیوم

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ضلع کے 5 میونسپلٹیوں میں جن ابھیان کے تحت مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ موصوف نے تمام محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان پروگرام میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔My Town My Pride Programme In Anantnag

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 2, 2022, 5:54 PM IST

اننت ناگ:ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے پہلگام، عیشمقام، سیر، مٹن اور اننت ناگ کا وسیع دورہ کیا اور جن ابھیان کے تحت شروع کی جانے والی مختلف سرگرمیوں، مائی ٹاؤن مائی پرائڈ، کا جائزہ لیا۔DC anantnag Visits Municipalities

DC Anantnag conducts extensive tour of 5 municipalities
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ شہری جن ابھیان کا انعقاد شہریوں کی فلاح و بہبود اور شہری علاقوں کی منصوبہ بند ترقی کے لیے مختلف سرکاری اقدامات کے بارے میں لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لیے کیا گیا ہے۔My Town My Pride Programme in Anantnagانہوں نے کہا کہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دینے کے ساتھ، گرین ڈیولاپمنٹ کی ترقی کو یقینی بنانے پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد جوابدہ اور شفاف طرز حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے عوام اور حکومت کے درمیان رابطوں کو بڑھانا ہے۔

مزید پڑھیں:My Town My Pride in Anantnag اننت ناگ میں ہمارا قصبہ ہماری شان پروگرام کا انعقاد


ڈاکٹر بشارت نے کہا کہ تمام محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پروگرام میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضلعی افسران کو تاکید کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تفویض کردہ کاموں کو زمینی طور پر عملی جامہ پہنایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details