جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ٹاون ہال میں مختلف سرکاری محکموں سے وابستہ کیجول لیبرس نے اپنی مانگوں کو لے کر ایک احتجاجی اجلاس منعقد کیااحتجاجی اجلاس جموں وکشمیر کیجول لیبرس یونائٹڈ فرنٹ کے بینر تلے منعقد کیا گیا۔
اننت ناگ: مختلف مانگوں کو لے کر کیجول لیبرز کا احتجاج - کیجول لیبرس کا احتجاج
ضلع اننت ناگ کے ٹاون ہال میں مختلف سرکاری محکموں سے وابستہ کیجول لیبرس نے اپنی مانگوں کو لے کر ایک احتجاجی اجلاس منعقد کیا۔
اس اجلاس میں سینکڑوں عارضی ملازمین نے شرکت کی۔ احتجاجی ملازمین نوکریوں کی مستقلی اور ماہانہ اجرت میں اضافہ کو لے کر احتجاج کر رہے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کی نوکریوں کو مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم اس وعدے کو ابھی تک عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ مختلف سرکاری محکموں میں گزشتہ کئی برسوں سے محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس کے باوجود بھی ان کو ہر بار نظر انداز کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ احتجاج تب تک جاری رکھیں گے جب تک نہ ان کی مانگوں کو پورا کیا جائے