اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Programme on Cyber Crime: سائبر کرائم سے متعلق کوکرناگ میں بیداری پروگرام کا انعقاد - گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کوکرناگ

سائبر سیل کے ماہرین نے طلبہ کو سائبر خطرات، جن میں فرضی شناخت، کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا کی چوری، سائبر اسٹالنگ، فحش نگاری شامل ہیں، Cyber Crime Awareness Programme کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔

سائبر کرائم سے متعلق کوکرناگ میں آگاہی پروگرام منعقد
سائبر کرائم سے متعلق کوکرناگ میں آگاہی پروگرام منعقد

By

Published : Jun 2, 2022, 8:18 PM IST

سائبر کرائم سے متعلق واقعات میں اضافے کے پیش نظر جنوبی کشمیر South kashmir کے ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کوکرناگ میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Cyber Crime Awareness Programme in Kokernagاس موقع پر ایس ڈی پی او کوکر ناگ منصور ایاز ایس ایچ او کوکر ناگ راشد خان، ہائر سیکنڈری کے درسی و غیر تدریسی عملہ سمیت کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔

سائبر کرائم سے متعلق کوکرناگ میں آگاہی پروگرام منعقد

ایس ڈی پی او کوکرناگ نے سائبر جرائم پیشہ افراد کے ذریعے کی جانے والی آن لائن سائبر فراڈ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی جس کے بعد سائبر سیل کے ماہرین نے موجودہ سائبر خطرات/سرگرمیوں جن میں فرضی شناخت، کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا کی چوری، سائبر اسٹالنگ، فحش نگاری وغیرہ Students Briefed regarding Cyber Crimeکے بارے میں طلبہ کو جانکاری دی گئی۔

اس موقع پر پولیس نے رابطہ نمبرات بھی شیئر کئے اور طلبہ سے درخواست کی کہ اگر وہ سائبر کرائم کے شکنجے میں آجائیں تو فوری طور پر بغیر وقت ضائع کیے ہوئے پولیس سے رابطہ کریں تاکہ ان کی شکایت کا جلد از جلد ازالہ کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details