ضلع اننت ناگ کے سریگفوارہ میں جمعرات کی شام ساتھی اہلکار کی سروس رائیفل سے حادثاتی طور گولی چلنے سے ایک نیم فوجی سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ A paramilitary CRPF trooper injured
ذرائع کے مطابق 63 بٹالین میں بحیثیت ڈرائیور تعینات ایک، سی آر پی ایف اہلکار سریگفوارہ کے مقام پر اس وقت زخمی ہو گیا جب اس کے ساتھی اہلکار کی رائفل سے حادثاتی طور اچانک گولی چلی۔Driver with CRPF 63 battalion
مذکورہ سی آر پی ایف اہلکار کی ٹانگ گولی لگنے سے زخمی ہو گئی ہے، جسکے بعد اسے زخمی حالت میں فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ زخمی اہلکار کی حالت بہتر ہے۔