اننت ناگ (جموں و کشمیر) :سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 163 بٹالین نے جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا۔ نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے اور اسپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے قاضی گنڈ میں منعقد کیے گئے ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مقامی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے ذی عزت شہریوں نے بھی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سی آر پی ایف کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔
والنٹ فیکٹری، قاضی گنڈ میں تعینات سی آر پی ایف کی 163 ویں بٹالین کی جانب سے منعقد کی گئے ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈی آئی جی، سی آر پی ایف، ڈی پی اپادیاے نے کیا۔ اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر 163 بٹالین، اجے کمار کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود رہے۔ کرکٹ کے اس منفرد فارمیٹ کو نوجوانوں کی جانب سے خاصی پذیرائی ملی اور ٹورنامنٹ میں کل 20 ٹیموں نے شرکت کی۔