اننت ناگ:سیوک ایکشن پروگرام کے تحت جنوبی ضلع اننت ناگ کے اکنگام علاقے میں سی آر پی ایف 164 بٹالین کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ وہیں مقامی لوگوں نے سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی 164 بٹالین کے اس اقدام کی کافی ستائش کی ہے۔ طبی کیمپ سے استفادہ ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی جانب سے یہ اچھا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے غریب اور پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مدد ہو جاتی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس طرح کے طبی کیمپ میں لوگوں کو مفت ادویات فراہم کیا گیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے کافی پسماندہ ہے، جس کی وجہ علاقے کے تمام لوگوں نے طبی کیمپ میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ کیمپ میں مختلف امراض کے ڈاکٹر صاحبان موجود تھے، جنہوں نے مختلف بیماریوں میں مبتلا لوگوں کو دیکھا اور انہیں طبی مشورے سے نوازا، جس سے لوگوں کو راحت مل گئی۔
مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کے اس اقدام کی کافی سرہانہ کی ہے، وہی انہوں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے افسران سے گزارش کی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طریقے کے اقدامات اٹھائیں تاکہ غریب اور مستحق افراد کو مدد مل سکے۔سی آر پی ایف افسران کے مطابق اس طرح کے میڈیکل کیمپس سے حفاظتی اہلکاروں اور عوام کے مابین دوریاں کم ہو جاتی ہیں اور عوام اور اہلکاروں کا رشتہ مزید مضبوط ہو جاتا ہے
Free Medical Camp اکنگام اننت ناگ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام - سی آر پی ایف سیوک ایکشن پروگرام
اکنگام اننت ناگ میں سی آر پی ایف نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ میں لوگوں کو طبی مشورے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی تقسیم کیے گئے۔
Etv Bharat