اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free Medical Camp In Tral ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام - فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

سی آر پی ایف کے 180 بٹالین کی جانب سے آج کشمیر کے گلشن پورہ ترال میں ایک مفت طبعی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کی طبعی جانچ کی گئی اور ان میں مفت دوائیاں بھی تقسیم کئی گئیں۔

ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام
ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

By

Published : Jul 1, 2023, 5:13 PM IST

ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

ترال:جموں کشمیر میں سی آر پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں سی آر پی ایف کے 180 بٹالین کی جانب سے آج کشمیر کے گلشن پورہ ترال میں ایک مفت طبعی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں لوگوں کی بڑی تعداد کا طبعی جانچ کیا گیا اور ان میں مفت دوائیاں بھی تقسیم کئی گئی۔

مقامی لوگوں نے اس کیمپ کو منعقد کرانے پر سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علاقہ چونکہ انتہائی پسماندہ ہے اور اس لیے ایسے کیمپ منعقد کرانے سے یہاں کے عوام کو بڑی حد تک فائیدہ ملےگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئیں۔ اس دوران سی آر پی ایف 180 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر بھی موجود رہے، جنہوں نے از خود میڈیکل کیمپ کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سی آر پی ایف 180 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف لوگوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آگے بھی اس طرح کے میڈیکل کیمپوں کا انعقاد عمل میں لائے گی کیوں کہ سی آر پی ایف امن و امان کو برقرار رکھنے کے علاوہ سیوک ایکشن پروگرام منعقد کر رہے ہیں تاکہ عوام کے ساتھ مزید رابطہ بحال ہو اور عوام کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج کے کیمپ کے دوران لیڈی ڈاکٹر کی خدمات بھی مہیا رکھی گئی تاکہ خواتین کا بہتر علاج کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ ترال علاقے میں گزشتہ دنوں سے متواتر سی ار پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپ منعقد کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام کو بہت فائیدہ مل رہا ہے اور لوگ ایسے اقدامات کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Free Medical Camp ترال میں سی آرپی ایف کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

ABOUT THE AUTHOR

...view details