سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے لال چوک میں عسکریت پسندوں نے بدھ کی شام 7 بجکر 45 منٹ پر سیکیورٹی فورسز پر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں 2 سی آر پی ایف جوان زخمی ہو گئے۔
گرینیڈ حملے میں 2 سی آر پی ایف جوان زخمی انہوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف جوان معمولی زخمی ہو گئے ہیں اور انہیں نزدیکی ہسپتال داخل کرایا گیا گیا۔
زخمی شدہ اہلکاروں کی شناخت ریاست ہریانہ کے رہنے والے کانسٹیبل چندر پال اور اترپردیش کے ہیڈ کانسٹیبل سنیل کمار کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثناء حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے پورے علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کاوائی شروع کی ہے۔