اننت ناگ (جموں و کشمیر) :منشیات کے مہم کو جاری رکھتے ہوئے جمعرات کو روز اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقہ میں بھاری مقدار میں منشیات ضبط کی ہے۔ ذرئع کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) نے سرینگر جموں شاہراہ پر شمپورہ، قاضی گنڈ کے مقام پر ریاست پنجاب کی زیر رجسٹریشن نمبر ایک انووا گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 32 لفافے (پاکٹ) فکی بر آمد کئے گئے۔ اے این ٹی ایف کی ٹیم نے موقع پر ہی گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اس میں سوار پنجاب کے رہنے والے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
حراست میں لیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت گرداس پور، پنجاب کے رہائشی امن دیپ سنگھ اور منوہر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں اس جرم میں استعمال کی جانے والی والی انووا گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر PB08CP 0517 کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق معاملہ کی نسبت آگے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔