اننت ناگ: دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک ہندوستان میں بھی کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے مختلف پروگرام مختلف محکموں کی مختلف اسکیموں کے ذریعے فروغ دیا جارہا ہے۔کھیل کود نہ صرف تفریح کا ایک ذریعہ ہے بلکہ یہ زندگی کے تمام تناظر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیل کود صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔ ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی کرکٹ کو پہلی ترجیح دی جاتی ہے۔ کیونکہ کرکٹ کو کھیلوں کا بادشاہ مانا جاتا ہے۔ وہی کشمیری نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور اور منشیات سے پاک بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
سرکاری اور غیر سرکاری ادارے یہاں کے نوجوانوں کو نشے سے دور رکھنے کے لیے کھیل کود کے موقع فراہم کر رہے ہیں۔ اور مختلف ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ دیلگام اننت ناگ میں آج مقامی نوجوان نے شہریوں کے تعاون سے دیلگام پریمیر لیگ کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس ٹورنامنٹ میں علاقے کے 9 ٹیمیں حصہ لی۔ ابتدائی میچ ٹائیگر سپورٹس اور ڈی سی سی دیلگام کے درمیان کھیلا گیا۔ اس موقع پر علاقے کے زی شعور لوگوں نے نوجوانوں کی کافی سراہنا کی اور میچ دیکھنے کے لیے دیلگام کے اسٹیڈیم میں موجود رہے۔
کھلاڑیوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہاں کے نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور رکھنے کے لئے یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔جہاں سرکار اپنی طرف سے کوششیں کر رہی ہے۔ وہی مقامی لوگ بھی نوجوانوں کو بری عادتوں سے دور رکھنے کے لیے پیش پیش ہیں۔