اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cow and Calf electrocuted in Dooru: کرنٹ لگنے سے ڈورو اننت ناگ میں گائے اور بچھڑا ہلاک - بجلی کرنٹ لگنے سے گائے ہلاک

محکمہ بجلی کی مبینہ لاپرواہی سے نورپورہ ڈورہ میں ایک گائے اور بچھڑا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی پر ناقص میٹریل استعمال کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔Cow and Calf electrocuted in Dooru

cow-and-calf-electrocuted-to-death-in-dooru-anantnag
کرنٹ لگنے سے ڈورو اننت ناگ میں گائے اور بچھڑا ہلاک

By

Published : Jul 11, 2022, 9:10 PM IST

اننت ناگ:محکمہ بجلی کی مبینہ لاپرواہی سے گائے اور بچھڑا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق کئی ماہ قبل محکمہ بجلی نے مواصلاتی ٹاؤر کو بجلی فراہم کرنے کے لیے نئی ایچ ٹی لائن بچھائی جس کے لیے کیبل تار استعمال کی گئی تاہم غیر معیاری میڑیل ہونے کے باعث نئی ایچ ٹی لائن سے اکثروبیشتر چنگاریاں نکلتی ہے۔

کرنٹ لگنے سے ڈورو اننت ناگ میں گائے اور بچھڑا ہلاک

اس بیچ پیر کے روز علاقہ میں اس وقت حادثہ پیش آیا جب اور لوڈنگ کے باعث کیبل پگل گئی اور کرنٹ لوہے کھمبے میں پیوست ہوگئی جس کی وجہ سے کھمبے کے نزدیک گائے اور اس کا بچھڑا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

مقامی لوگوں کے مطابق نقصان سے دوچار غلام حسن کھوسہ کے لیے یہ گائے واحد ذریعہ معاش تھا۔واقعہ کے فوراََ بعد لوگوں نے بجلی محکمہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکام سے نقصان سے دوچار کنبے کو معاوضہ اور بجلی لائن کو فوری طور پر نئی لائن سے بحال کرنے کی اپیل کی۔

واضع رہے گذشتہ روز کوکا گنڈ میں بھی رات کی تاریکی میں کیبل میں آگ اچانک نمودار ہوئی جس کے باعث کہی گھروں کے الیکڑانک سازوسامان جل کر خراب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details