پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اننت ناگ کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت کل یعنی 17 ستمبر سے کووڈ سرٹیفکیٹ کے بغیر کورٹ کمپلیکس کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈسٹرکٹ کورٹ اننت ناگ میں داخل ہونے کے لئے کووڈ سرٹیفکیٹ لازمی
دراصل 16 ستمبر کو کورونا وائرس کے حوالے سے کورٹ کے اندر، اینٹی جن ریپڈ ٹیسٹنگ کی گئی جس دوران وہاں پر 16 افراد کی رپورٹ مثبت پائی گئی۔
دراصل 16 ستمبر کو کورونا وائرس کے حوالے سے کورٹ کے اندر، اینٹی جن ریپڈ ٹیسٹنگ کی گئی جس دوران وہاں پر 16 افراد کی رپورٹ مثبت پائی گئی۔ کورٹ انتظامیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کورٹ کمپلیکس کا مین گیٹ بند کرنے کی ہدایت دی ہے اور گیٹ پر مامور افراد کو وکلاء و دیگر عملہ کے ساتھ ساتھ صرف ان افراد کو اندر جانے کی اجازت دی جائے جن کے پاس کووڈ منفی سرٹیفیکیٹ ہو۔ تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
جن افراد کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے انہیں 14 روز تک اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ مزید یہ کہا گیا ہے کہ اس حکمنامے پر ہر حال میں عمل کرنا لازمی ہے۔