اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vaccination Certificate: اننت ناگ میں سیاحتی مقامات میں داخلہ کے لئے نیا حکمنامہ جاری - ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ضلع انتظامیہ نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے تحت پبلک پارکس مغل باغات سمیت دیگر سیاحتی مقامات میں صرف ان سیاحوں کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا کووڈ منفی رپورٹ ہوگی۔

اننت ناگ:سیاحتی مقامات میں داخلہ کے لئے نیا حکمنامہ جاری
اننت ناگ:سیاحتی مقامات میں داخلہ کے لئے نیا حکمنامہ جاری

By

Published : Jul 13, 2021, 8:19 AM IST

یہ قدم سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے بڑھتے ہجوم اور کووڈ 19 پروٹوکول کی پاسداری کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، چیف ایگزیکٹیو افسر ، ڈی ڈی ایم اے اننت ناگ کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق سیاحتی مقامات اور پبلک پارکوں پر کووڈ 19 ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنانے کے لئے سول اور پولیس انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔

اننت ناگ:سیاحتی مقامات میں داخلہ کے لئے نیا حکمنامہ جاری

ان ٹیموں میں محکمہ فلوریکلچر ، ڈیولپمنٹ اتھارٹیز اور میونسپل حکام کے عہدیداران بھی شامل ہوں گے چیف میڈیکل افسر سے کہا گیا ہے کہ وہ سیاحوں کی جانچ اور ویکسینیشن کے لئے ان تمام مقامات پر ٹیموں کو تعینات کریں۔

حکم نامے میں مشترکہ ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ عائد کرنے سے متعلق روزانہ کی جانے والی کارروائی کی رپورٹ درج کریں۔

واضح رہے کہ جن سیاحتی مقامات پر ٹیمیں تعینات ہوں گی ان میں وزیر باغ پارک ، اچھہ بل مغل باغ ، ویری ناگ مغل ، پہلگام ، آرو ، بیتاب وادی ، دارا شکوہ گارڈن ، کوکرناگ بوٹینیکل گارڈن اور دیگر سیاحتی مقامات شامل ہیں۔

عوام کی جانب سے انتظامیہ کے اس اقدام کی ستائش کی جار ہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت کو ممکن بنانے کے لئے انتظامیہ نے یہ مفید فیصلہ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ میں بارش، لوگوں کو گرمی سے راحت

ABOUT THE AUTHOR

...view details