ڈی سی اننت ناگ نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ ہر حال میں کووڈ19 پروٹوکول کی پاسداری کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ ماہرین نے ایک اور لہر کی پیشگوئی کی ہے، لہٰذا سماج کے ہر ایک فرد کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر کووڈ مخالف ویکسین کی خوراک لینے کے ساتھ ساتھ بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
ڈاکٹر سنگلا نے یہ باتیں کووڈ19 کی دوسری لہر کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہیں۔