اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوکرناگ میں 21 دکانیں سیل - من مانی کے مطابق دکانیں کھول دی

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 21 دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

کوکرناگ میں 21 دکانیں سیل
کوکرناگ میں 21 دکانیں سیل

By

Published : May 17, 2020, 7:20 PM IST

عید کے قریب آنے کے پیش نظر کوکرنگ کے مختلف علاقوں میں کئی دکانداروں نے دکانیں اپنی مرضی سے کھول دی تھیں اور دکانوں کے سامنے کافی رش دیکھنے کو مل رہا تھا، تاہم ایس ڈی ایم کوکرناگ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے درجنوں دکانوں کو سیل کردیا ہے۔

کوکرناگ میں 21 دکانیں سیل

کوکرناگ کے علاقہ ساگم، ہلڑ، لارنو، ہانگل گنڈ میں دکانداروں نے خود ہی دکان کھولے تھے جن کو ایس ڈی ایم نے سیل کردیا۔

ایس ڈی ایم کوکرناگ نے بتایا کہ کئی دکانداروں نے من مانی کرتے ہوئے دکانیں کھول دین تھی تاہم ہم نے ان کے خلاف کاروائی کی ہے اور ان دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

اویس احمد نے بتایا کہ ضلع میں کسی کو انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

ایس ڈی ایم نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات پر عمل پیرا ہوں تاکہ اس عالمی وبا کورونا وائرس کی زنجیر کو توڑا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کا واحد ذریعہ یہی ہے، کہ لوگ گھروں میں بھی بھیٹنے کو ترجیع دیں۔

واضح رہے کہ ضلع اننت ناگ میں بھی کووڈ 19 کے متاثرین میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ضلع میں ابھی تک 162 کورونا کے مثبت کیسز پائے گئے ہیں، جبکہ ایک متاثرہ کی موت بھی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ابھی تک 28 افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details