اردو

urdu

ETV Bharat / state

لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں: سی ایم او اننت ناگ - JK news

چیف میڈیکل افسر اننت ناگ ڈاکٹر مختار احمد شاہ نے ضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ماسکس و سینیٹائزر کا استعمال کریں اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں۔

چیف میڈیکل افسر اننت ناگ ڈاکٹر مختار احمد شاہ
چیف میڈیکل افسر اننت ناگ ڈاکٹر مختار احمد شاہ

By

Published : Apr 29, 2021, 8:13 PM IST

انہوں نے لوگوں سے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں انتظامیہ کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کرنے کی تلقین کی۔



مختار احمد شاہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہر حال میں کووڈ 19 کے سلسلہ میں جاری کئے گئے سرکاری احکامات کی پاسداری کو ممکن بنائیں تاکہ اس مہلک وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے اور قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

چیف میڈیکل افسر اننت ناگ ڈاکٹر مختار احمد شاہ

انہوں نے لوگوں سے مودبانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویکسینیشن سینٹرز پر جا کر اپنا ویکسین کرائیں۔


ڈاکٹر مختار نے کہا کہ لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انتظامیہ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں پوری طرح مستعدی سے کام کر رہا ہے۔ تاہم عوام کے تعاون کے بغیر کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ جیتنا ناممکن ہے لہذا لوگ ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details