اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے تئیں بیداری پروگرام

اس موقع پر ڈاکٹر ازہر کے علاوہ دیگر مقررین نے کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہر فرد کو احتیاط برتنے پر سخت زور دیا۔

awareness programme
بیداری پروگرام

By

Published : Dec 31, 2020, 8:50 PM IST

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڈہ میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت 90 بٹالین سی آر پی ایف کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے عوام کو بیدار کرنے کے غرض سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

بیداری پروگرام

اس دوران مقررین نے موجودہ عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کو احتیاط برتنے، خود اور اپنے سماج کو بھی اس بیماری سے بچانے پر زور دیا گیا۔


اس موقعے پر ڈاکٹر ازہر کے علاوہ دیگر مقررین نے کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہر فرد کو احتیاط برتنے پر سخت زور دیا۔

سی آر پی ایف کے اعلیٰ کمانڈنگ آفیسر نے اس موقعے پر کہا کہ 'اس وقت ہزاروں کی تعداد میں لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ جس کی وجہ سے تمام عالم اس وقت پریشان ہے۔ اس لئے یہاں کے نوجوانوں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ سماج کے ہر طبقہ کا فرض بنتا ہےکہ وہ لوگوں کو سمجھائیں۔'

یہ بھی پڑھیں: سرینگر تصادم میں شک کی بہت کم گنجائش: دلباغ سنگھ

اس پروگرام میں اسکولی بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اور بعد میں لوگوں میں کورونا وائرس کے کٹ بھی تقسیم کی گئی۔ اس مقامی لوگوں کی جانب سے سی آر پی ایف کے اس اقدام کی کافی سراہنہ کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details