اردو

urdu

اننت ناگ میں پابندیوں میں مزید سختی

ضلع اننت ناگ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے مدنظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے پابندیوں کو مزید سخت کیا گیا ہے۔

By

Published : Apr 22, 2020, 3:20 PM IST

Published : Apr 22, 2020, 3:20 PM IST

اننت ناگ میں پابندیوں میں مزید سختی
اننت ناگ میں پابندیوں میں مزید سختی

شانگس نوگام میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوتے ہی مذکورہ علاقہ کو ریڈ زون قرار دے کر سیل کر دیا گیا تھا۔ پہلا معاملہ سامنے آنے کے بعد چند روز کے اندر اسی علاقہ سے مزید 2 اس کے بعد کل یعنی 20 اپریل کو پانچ لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ مجموعی طور پر ضلع میں چند روز کے اندر ہی کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی، جس کی وجہ سے پورے ضلع میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

اننت ناگ میں پابندیوں میں مزید سختی

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پہلے مریض کے رابطہ میں آنے والے تقریباً 56 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

وہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہو رہے اضافہ کو لے کر انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں لگائی گئی پابندیوں کو مزید سخت کیا گیا ہے.. قصبہ کے کئی مقامات پر متعدد ناکے قائم کیے گیے ہیں، جہاں سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا گیا ہے۔

پولیس و سیول انتظامیہ ضلع میں مکمل لاک ڈاون کو لاگو کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

لاک ڈاون اور سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اس سلسلہ میں ضلع کے سریگفوارہ علاقہ میں سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں تین ٹریکٹر ڈرائیوروں کے ٹریکٹر ضبط کرکے ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جن کی شناخت شبیر اہنگر، طارق لون، شوکت احمد کے بطور ہوئی ہے۔

ادھر انتظامیہ کی جانب سے ریڈ زون اور اس کے متصلہ علاقوں میں سینٹائزیشن کا عمل جاری ہے اور ان علاقوں میں روزانہ کئی بار جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے.

واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے اچھہ بل میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو افسر کو ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے کو لے کر معطل کرکے ڈی سی دفتر اٹیچ کیا گیا۔

ادھر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اننت ناگ سید یاسر نے کہا کہ لوگوں کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہر حال میں سماجی دوری اختیار کریں اور سرکاری حکمنامے کی پاسداری کو یقینی بنائیں، تاکہ اس مہلک وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے

ABOUT THE AUTHOR

...view details