کشمیر میں تعینات دو سی آر پی ایف اہلکاروں نے مبینہ طور خودکشی کی ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سی آر پی ایف اہکار نے کورونا وائرس کے ڈر سے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔ اننت ناگ کے مٹن علاقہ میں 96 بٹالین میں تعینات سب انسپکٹر فتح سنگھ نے پیر شام کو مبینہ طور اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی-
فتح سنگھ نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک نوٹ میں لکھا تھا کہ 'مجھے کورونا ہو سکتا ہے- میرے جسم کو کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا'-
تاہم سی آر پی ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی جانچ کی جارہے ہے-
وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ فتح سنگھ کی لاش کو کووڈ 19 ضابطوں کے تحت ڈیل کیا گیا ہے اور اس کا نمونہ بھی جانچ کے لئے بھجا گیا ہے۔
کورونا کے ڈر سے سی آر پی ایف اہکار نے خودکشی کی
فتح سنگھ نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک نوٹ میں لکھا تھا کہ 'مجھے کورونا ہو سکتا ہے- میرے جسم کو کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا'-
کورونا کے ڈر سے سی آر پی ایف اہکار نے خودکشی کی
ہلاک شدہ کا تعلق راجستھان کے شہر جیسلمیر سے تھا۔
ادھر سرینگر میں سی آر پی ایف ترجمان پنکنج سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سری نگر کے کرن نگر میں 49 بٹالین سے وابستہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنگالی بابو نے آج صبح اپنی سروس رائفل سے خود کشی کی ہے-
ان کا کہنا تھا کہ بنگالی بابو مدھیہ پردیش کی شہر گوالیور سے تعلق رکھنے والے تھے۔