عالم دین و درگاہ حضرتبل کھرم اننت ناگ کے خطیب مولانا مفتی ضیاء الحق نے اپنے ایک پیغام میں لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں ہی قیام کریں اور سرکاری حکمنامے اور طبی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ ہدایات، بچاؤ و احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
انہوں نے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے گھروں کے اندر نماز ادا کریں ایسے حالات میں مساجد میں جانا ضروری نہیں ہے۔ شرعی نقطہ نگاہ سے انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع پر شرعاً جماعت کو ترک کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں اور نماز کا اہتمام گھروں میں ہی کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شرعی طور پر بھی ایسے اوقات میں باقاعدہ تاکید کی گئی ہے کہ لوگ مذہبی اجتماعات ترک کریں۔