اردو

urdu

’رہنما خطوط کی پاسداری سے کورونا مثبت کیسز میں کمی‘

By

Published : May 29, 2021, 4:25 PM IST

ماہرین کے مطابق رہنما خطوط کی پاسداری خصوصا لاک ڈاؤن نافذ العمل رہنے کے سبب مشہور سیاحتی مقام پہلگام اور اسکے اطراف و اکناف میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔

’رہنما خطوط کی پاسداری سے کورونا مثبت کیسز میں کمی‘
’رہنما خطوط کی پاسداری سے کورونا مثبت کیسز میں کمی‘

مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں اگرچہ لاک ڈاؤن کے سبب سیاحتی شعبہ کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم طبی ماہرین کے مطابق ’’لاک ڈاؤن اور دیگر رہنما خطوط کی پاسداری کے سبب کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔‘‘

’رہنما خطوط کی پاسداری سے کورونا مثبت کیسز میں کمی‘

پہلگام طبی مرکز میں تعینات ڈاکٹروں کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے ابتدائی ایام میں کورونا کے متعدد کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے طبی مرکز میں کورونا مریضوں کے لیے علیحدہ وارڈ قائم کرکے آکسیجن کا بھی خاطر خواہ انتظام کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب جہاں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی وہیں ’’لاک ڈاؤن اور عوام کی جانب سے رہنما خطوط کی پاسداری کے سبب مثبت کیسز میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کورونا کے زیادہ حساس معاملات سامنے نہیں آئے ہیں۔ انکے مطابق دوسری لہر کے دوران عالمی وبا کے سبب پہلگام میں کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details