سکیورٹی فورسز کو سنگم، مرہامہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے مرہامہ گاؤں کے ایک محلہ کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کر دی۔
اننت ناگ کے مرہامہ علاقہ میں تلاشی کارروائی - خانہ تلاشیوں کا سلسلہ
ضلع اننت ناگ کے مرہامہ، بجبہاڑہ علاقہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کاروائی شروع کی گئی ہے۔
اننت ناگ کے مرہامہ علاقہ میں تلاشی کارروائی
علاقہ میں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ علاقے کے خارجی و داخلی راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔ کسی بھی شخص کو علاقے کے اندر جانے یا وہاں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ جبکہ علاقے میں خانہ تلاشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تلاشی کارروائی کے دوران ابھی تک عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا ہے۔ خبر لکھے جانے تک علاقے کا محاصرہ جاری تھا۔