کوکرناگ:مرکزی حکومت جموں کشمیر میں تعمیر وترقی کی راہیں ہموار کرنے کی غرض سے وعدہ بند ہیں۔مرکزی حکومت نے جموں کشمیر میں تعمیر وترقی کی راہوں کو ہموار کیا ہے۔ سال 2021 کے ماہ ستمبر میں یونین روٹ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز مرکزی وزیر نتن گڑکرے نے نیشنل ہائی وے 244 وائلو ڈونی پاوا اننت ناگ رابطہ سڑک کو کشادہ کو ورچوئل موڑ پر رسم افتتاح کیا۔ وہیں دوسری جانب اس تعمیراتی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو تعمیراتی منصوبہ سونپا گیا، جو مذکورہ تعمیراتی منصوبے پر دن رات نگرانی کر رہے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈونی پاوا سے کوکرناگ کے وائلو علاقے تک رابطہ سڑک کو کشادہ، خوبصورت اور منفرد بنانے کے لئے گزشتہ برس سے این ایچ آئی ڈی سی ایل اور ایک نجی کمپنی کی جانب سے تعمیراتی سرگرمی جاری ہے۔ تقریباً 85 فی صد سڑک کا تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ نیشنل ہائی وے 244 پر تعمیر ہورہے 28 کلومیٹر کا پیچ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا تعمیراتی منصوبہ ہے جسے پورے جنوب میں سراہا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ تعمیراتی منصوبے کے ابتدائی مرحلے کے دوران انہیں عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم جیسے جیسے وقت گزرتا گیا اور مذکورہ تعمیراتی منصوبہ پائے تکمیل تک پہنچنے کو آیا لوگوں کی راہیں بھی ہموار ہونے کو آئی۔