کانگریس کے سینیئر لیڈر پیر زادہ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور اقتدار میں نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پورے ملک کی تصویر بدل گئی ہے۔ جبکہ ملک معاشی بدحالی کے ساتھ ساتھ اقتصادی بحران کا بھی شکار ہو گیا ہے۔ اننت ناگ کے دمحال کوکرناگ علاقے میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد پیر زادہ نے ان باتوں کا اظہار کیا۔
'بی جے پی سبھی پارٹیوں کو ختم کرنا چاہتی ہے' - کانگریس کو بنیادی سطح پر مضبوط
ضلع اننت میں کانگریس رہنام نے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں ملک معاشی بدحالی کے ساتھ ساتھ اقتصادی بحران کا بھی شکار ہو گیا ہے۔
Peer Zada
انہوں نے کہا کہ ڈیلیمیٹیشن کا مطلب یہ ہے کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ دوسری سیاسی جماعتوں کی ساخت کو ختم کیا جائے، تاکہ اقتدار میں وہی آجائیں. لیکن ان کی یہ غلط فہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اُن کو بیلٹ کے ذرئعے جواب دیں کہ کہ ان کے لئے یہاں کوئی جگہ نہیں۔ پیر زادہ نے کارکنوں سے کانگریس کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے کی تلقین کی۔ اجلاس سے پارٹی کے کئی مقامی لیڈران نے بھی خطاب کیا۔