اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیٹ شئرینگ کے معاملے میں کانگریس پارٹی کو بڑا دل کرنا پڑے گا: جی اے میر - انڈیا الائنس

Congress Convention in Anantnag کانگریس جنرل سیکریٹری غلام احمد میر نے کہا کہ انڈیا اتحاد کے تشکیل کا مقصد یہی ہے کہ جو 60 فیصد ووٹ باہر ہیں وہ ایک جھٹ ہو کر اتحاد کی جھولی میں جائیں اور ملک کی تمام 545 سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دی جائے۔

جی اے میر
جی اے میر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 7, 2024, 8:29 PM IST

سیٹ شئرینگ کے معاملے میں کانگریس پارٹی کو بڑا دل کرنا پڑے گا: جی اے میر

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے ورکرس کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔کنونشن میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نومنتخب جنرل سیکریٹری جی اے میر کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقعہ پر اے آئی سی جموں کشمیر اور سابق مرکزی وزیر برت سن سولنکی، جے کے پی سی سی کے صدر وقار رسول، تارا چند، طارق حمید قرہ، پیر زادہ محمد سید سمیت کئی دیگر سینئر رہنما موجود رہے۔
اس موقعہ پر ورکران سے خطاب کے دوران جی اے میر نے کہا کہ آنے والے انتخابات کے لئے کانگریس کی جانب سے ملکی سطح پر حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، تاکہ ملک کو بی جے پی سے چھٹکارا دلایا جائے،انہوں نے کہا کہ اُسی حکمت عملی کے تحت انڈیا الائنس کو تشکیل دیا گیا ہے، تاکہ سیٹ شیرنگ کے ذریعہ اتحادی طور بی جے پی کو شکست دی جائے۔


انہوں نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی اور ان کے اتحادی ہونگے تو دوسری طرف انڈیا اتحاد کا ایک امیدوار ہوگا۔ بی جے پی کہہ رہی ہے کہ ملک میں ان کے چالیس فیصد ووٹ محفوظ ہیں، اس کا مطلب ہے کہ 60 فیصد ووٹر بی جے پی سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد کے تشکیل کا مقصد یہی ہے کہ جو 60 فیصد ووٹ باہر ہیں وہ ایک جھٹ ہو کر اتحاد کی جھولی میں جائیں اور ملک کی تمام 545 سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دی جائے۔

مزید پڑھیں:

جموں کشمیر اور لداخ کی سبھی پارلیمانی سیٹیں انڈیا الائنس جیتے گی: جی اے میر


میر نے کہا کہ اس لائحہ عمل کو کامیاب بنانے کے لئے کانگریس کو اپنا دل بڑا کرنا ہوگا اور اتحادی پارٹیوں کے شانہ بشانہ چلنا ہوگا۔ میر نے کہا کہ جموں کشمیر میں بھی سیاسی ماحول تیار ہو رہا ہے، کانگریس اور انڈیا اتحاد جموں کشمیر میں جائزہ لے رہی ہے کہ نان بی جے پی ووٹروں کو کس طرح ایک ہی جگہ جمع کرنا ہے جس کے لئے سیٹوں کا بٹوارہ کرنا ہوگا اور کوشش یہ ہوگی کہ لداخ سمیت جموں کشمیر کی تمام 6 پارلیمانی سیٹوں پر کانگریس کے ساتھ انڈیا اتحاد حاصل کر سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details