اجلاس میں جموں و کشمیر کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ پی اے جی ڈی اے پیپلز کانفرنس کی کنارہ کشی اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ الائنس میں شامل سیاسی پارٹیوں کے مابین دوریاں پیدا ہوگئی ہیں۔ جبکہ یہ بات بھی عیاں ہوتی ہے کہ حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں شراکت داری کے باوجود سبھی سیاسی جماعتوں نے پراکسی امیدواروں کو کھڑا کیا تھا۔
'گپکار الائنس میں شامل پارٹیوں کے مابین دوریاں پیدا ہوئیں'
کانگریس کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈی ڈی سی انتخابات کے تعلق سے بھی بات چیت کی گئی۔
گپکار الائنس
اننت ناگ میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد جی اے میر نے کہا کہ کانگریس کی اعلیٰ قیادت جموں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کر رہی ہے اور مستقبل کی پالیسیوں کے لیے قومی سطح پر پارٹی لیڈران کے ساتھ مشاورت کر کے حکمت عملی واضع کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز الائنس سے پیپلز کانفرنس الگ، سیاسی جماعتوں کا ملا جلا ردعمل