اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کپرن علاقے میں کانگریس کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں کانگریس کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی اور متعدد رہنماؤں نے کارکنان کو مخاطب کیا۔ ریاستی کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر نے اس موقع پر متعدد افراد کو کانگریس میں شامل کیا۔ Congress Slams BJP on Separate ID for Kashmiris
تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سابق وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر غلام احمد میر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’کشمیریوں کے لیے علیحدہ ڈیٹا بیس اور علیحدہ فیملی کارڈ اس بات کی عکاس ہے کہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر کے باشندوں کو ملک کے دیگر شہریوں سے علیحدہ تصور کر رہی ہے۔‘‘ G A Mir on Separate ID for Kashmiris