اننت ناگ: جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے علاقے گاورن میں کانگریس کی جانب سے یک روزہ کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے سابق صدر اور سابق وزیر غلام احمد میر نے کی جبکہ اجلاس میں لیڈران کے علاوہ کارکنان اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سابق وزیر جی اے میر نے کہا کہ آنے والے وقت میں ملک کے ساتھ ساتھ وادئ کشمیر میں بھی کانگریس پارٹی ایک بہت بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔ جی اے میر نے کہا کہ وقت عنقریب ہے جب جموں و کشمیر کے عوام کو مل کر اُن طاقتوں کے خلاف فیصلہ لینا ہوگا جو ملک کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ Jammu Kashmir Pradesh Congress Committee
Congress Convention In Kokernag کوکر ناگ میں کانگریس کا یک روزہ کنونشن - Jammu Kashmir Pradesh Congress Committee
گاورن کوکرناگ میں انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے کنوینشن کا اہتمام کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ Kokernag Congress Convention

غلام احمد میر
غلام احمد میر
اجلاس کے بعد غلام احمد میر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا کا سیکولر سوچ خیالات رکھنے والے تمام جماعتوں کے لیڈران نے خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عام لوگ بھی بھارت جوڑو یاترا کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ غلام احمد میر نے امید ظاہر کی کہ جموں و کشمیر میں بھی منافرت پھیلانے والوں کو جواب دینے کے لیے لوگ بڑے پیمانے پر راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی اس بھارت جوڑو یاترا کا حصہ بنیں گے۔