اننت ناگ:قصبہ اننت ناگ کے سب سے بڑے بس اڈے کے ایم ڈی بس اڈے میں کئی جگہوں پر بارش اور برفباری کے بعد پانی جمع ہو جاتا ہے، یہ معاملہ جب ای ٹی وی بھارت نے میونسپل کونسل اننت ناگ کے چیئرمین ہلال احمد شاہ کی نوٹس میں لایا ۔ تو انہوں نے کہا کہ جنرل بس اسٹینڈ کے ایم ڈی اڈہ کی مکمل میگڈامائزیشن کی گئی جس میں 50 لاکھ کی رقم خرچ کی گئی ہے۔anantnag bus stand macadamisation
انہوں نے کہا کہ میگڈامائزیشن کے بعد اڈے کے حالت بہتر ہو گئی ہے،اس سے قبل دونوں پرانے اور نئے بس اڈوں کی حالت کافی خستہ ہو چکی تھی،جس سے عوام کے ساتھ ساتھ ،دکانداروں اور گاڑی والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔