اردو

urdu

ETV Bharat / state

'فرقہ پرست طاقتیں ملک کو تباہ کردینا چاہتی ہیں' - فرقہ پرست طاقتیں ملک کو تباہ کردینا چاہتی ہیں

سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد یوسف تاریگامی نے لوگوں سے اتحاد اور سیاسی جماعتوں سے ریاست اور ملک کے دستور کے تحفظ کے لیے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔

'فرقہ پرست طاقتیں ملک کو تباہ کردینا چاہتی ہیں'

By

Published : Mar 18, 2019, 6:10 AM IST

Updated : Mar 19, 2019, 4:56 PM IST


ضلع اننت ناگ کے ٹاون ہال میں یک روزہ ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ ملک میں انارکی کا ماحول ہے اور فرقہ پرست پارٹیاں ماحول خراب کرنا چاہتی ہیں، لہذا شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان سیاسی پارٹیوں کے ناپاک منصوبوں سے آگاہ رہیں اور اتحاد قائم رکھیں تاکہ ان کے منصوبے ناکام ہوسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں لوگوں پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان فرقہ پرست طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں، اور انھیں اقتدار میں آنے سے روکیں۔

Last Updated : Mar 19, 2019, 4:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details