کمشنر سکریٹری ہیلتھ اتل ڈلو نے کہا ہے کہ سرکار میڈیکل کالجوں کے بنیادی ڈھانچوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ جبکہ جی ایم سی اننت ناگ کو بھی بقیہ میڈیکل کالجوں کی طرح مزید فعال بنایا جائے گا۔
ڈلو نے جی ایم سی اننت ناگ کا دورہ کیا اور وہاں پر زیر تعمیر کام کاج کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اتل ڈلو نے مائکرو بیالوجی لیبارٹری کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کالج کو مزید ڈاکٹر اور مشنری فراہم کیے جائیں گے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی سی اننت ناگ کے کے سدا پرنسپل، گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ اور میڈیکل سپریٹیڈنٹ میڈیکل کالج بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بی جے پی کے لیے سکیورٹی کے خدشات نہیں: محبوبہ مفتی
اس موقع پر ڈاکٹروں پر زور دیتے ہوئے اتل ڈلو نے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دیں۔
بعد میں انہوں نے جے کے پی سی سی کی ایک جائزہ میٹنگ کی بھی صدارت کی۔ انہوں نے جی ایم سی اننت ناگ کے تعمیراتی کام کا کے بارے بھی جانکاری حاصل کی اور دیلگام میں زیر تعمیر میڈیکل کالج کو مقررہ وقت پر مکمل کیے جانے کی یقین دہانی کرائی۔