اردو

urdu

ETV Bharat / state

رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کے ذریعہ کورونا سے متعلق بیداری - رنگا رنگ ثقافتی پروگرام

آزادی کا امرت مہوتسو (آزادی کے 75 سال) کی تقریبات کے سلسلے میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے ٹاؤن ہال اننت ناگ میں ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا۔

رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کے ذریعہ کورونا سے متعلق بیداری
رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کے ذریعہ کورونا سے متعلق بیداری

By

Published : Apr 24, 2021, 8:54 PM IST

پروگرام کی صدارت میونسپل کونسل اننت ناگ کے چیئرمین ہلال احمد شاہ نے کی جو اس دوران بحیثیت مہمان خصوصی کے طور پر بھی موجود تھے۔ پروگرام کے دوران کووڈ 19 ایس او پیز کی سختی سے پابندی کی گئی۔

رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کے ذریعہ کورونا سے متعلق بیداری



پروگرام کے دوران فنکاروں کے ذریعہ حب الوطنی اور کووڈ 19 سے متعلق آگاہی پر مشتمل نغمے گائے گئے۔


فنکار جی ایم ڈار انزولی اور جی ایم کھانڈے نے اطہر بالپوری کا لکھا ہوا گانا پروگرام میں پیش کیا، جس سے عوام کو کووڈ 19 ایس او پیز کی پیروی کرنے اور وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کرنے کا پیغام دیا گیا۔


علاہ ازیں پروگرام میں استاد مشتاق احمد سنزنواز نے سنتور بجا کر حاضرین کو محفوظ کیا۔ اس موقعے پر ڈسٹرکٹ ٹریزیری آفیسر، ڈاکٹر سجاد وانی، اکاؤنٹس آفیسر، ایم سی اے مظفر احمد، کلچرل آفیسر سرینگر، ریاض احمد فاضلی، ضلع انفارمیشن سینٹر اننت ناگ کے عہدیداران کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details