لوگوں کا کہنا ہے کہ 2017 میں حکومت نے وندیولگام سے ہلر تک ایک روڑ کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا، جو کہ 11 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ اس کا کام محکمہ آر اینڈ بی کو سونپا گیا تھا، تاہم تین سال کا وقفہ گذرنے کے باوجود بھی کالج روڑ کا کام ابھی تک نامکمل ہے۔ جس کی وجہ سے کثیر آبادی کے ساتھ ساتھ ڈگری کالج میں زیر تعلیم طلبا کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کئی گاؤں ایسے ہیں جن کے لئے ایک جگہ سے دوسری جگہ تک جانے کا واحد راستہ یہی ہے۔ ان کے مطابق بارش کے موسم میں سڑک خراب ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ جبکہ برف باری میں ان علاقوں کے لوگوں کا گھر سے نکلنا محال ہو جاتا ہے۔