اردو

urdu

ETV Bharat / state

Show Cause Notice To Private Hospital پرومو ویڈیو کلپ شائع کرنے پر نجی ہسپتال کے خلاف وجہ بتاؤ ںوٹس - Anantnag Hospital Conditions

اننت ناگ کے ایک نجی ہسپتال نے ایک پرمو جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ" بدقسمتی سے ضلع اننت ناگ جدید دور میں بھی ایسے ہسپتالوں سے محروم ہے ،جنہیں ہم واقعی طور صحیح معنوں میں ہسپتال کہہ سکتے ہیں۔"۔ اس پرمو پر سی ایم او نے نجی ہسپتال کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی اور ہسپتال انتظامیہ سے ایک دن کے اندر اپنا موقف واضح کرنے کی ہدایت دی۔Show cause notice To Private Hospital

Etv Bharat
cmo anantnag

By

Published : Dec 22, 2022, 6:06 PM IST

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مومن آباد علاقے میں حال ہی میں تعمیر کیے گئے "عمل" نامی ایک نئے پرائیویٹ ہسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایک پرومو ویڈیو کلپ شائع کی، جس کے بعد محکمہ صحت نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی۔ Show cause notice To Private Hospital in Anantnag
جوں ہی مذکورہ نجی ہسپتال کا ایک پرومو ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر منظر عام پر آیا، اس کے بعد سی ایم او اننت ناگ نے کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو وجہ بتاؤ نوٹس (شو کاز نوٹس) جاری کیا۔Promo Of AMAL Hospital Anantnag

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ ہسپتال انتظامیہ نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ضلع کے سرکاری طبی نظام کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ہے، جو سراسر اصول و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
مذکورہ نجی ہسپتال نے اپنے پرومو ویڈیو کلپ میں کہا ہے کہ "بدقسمتی سے ضلع اننت ناگ جدید دور میں بھی ایسے ہسپتالوں سے محروم ہے ،جنہیں ہم واقعی طور صحیح معنوں میں ہسپتال کہہ سکتے ہیں۔Anantnag Hospital Conditions


نوٹس کے ذریعہ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایک روز کے اندر اپنا موقف واضح کریں، ایسا نہ کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی ایم او اننت ناگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو کی تصدیق کے لئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

مزید پڑھیں:Cold Wave Rises in Kashmir سردی کی لہر میں اضافے کے بعد وائرل انفکشن بڑھنے کا خطرہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details