پہلگام:ضلع بارہمولہ کے نہال پورہ، ڈولی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک نجی اسکول، بی ایم ایس کے طلبہ نے جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں صفائی مہم چلائی۔ دراصل اسکولی بچے اپنے اساتذہ کے ہمراہ سیرو تفریح کے لیے پہلگام آئے تھے، جس دوران انہوں نے مختلف پارکوں میں کوڑا کرکٹ دیکھ کر صفائی مہم شروع کر دی۔Cleanness Drive in Pahalgam
اسکولی بچے اپنے اساتذہ کے ہمراہ پہلگام کے مختلف مقامات کی سیرو تفریح سے لطف اندوز ہوئے اور کئی مقامات خاص کر پوشہ ون پارک میں صفائی بھی کی۔ Pvt. school held Cleanness Drive in Poshwan park
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اسکول کے ٹیچر محمد اکبر نے کہا کہ ماحولیات کے تئیں بیداری صرف 5 جون کو منائی جا رہی۔ عالمی یوم ماحولیات تک محدود نہیں رکھنا چاہیے۔ صفائی ستھرائی مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ اس طرح کے جذبہ سے انہوں نے اپنے اسکولی طلبہ کو سرشار کیا ہے اور یہ پہل اسی جذبہ کا مظاہرہ ہے۔