اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: آبی ذخائر کے تحفظ کے لئے صفائی مہم - آبی ذخائر

اس مہم کے دوران دکاندار اور علاقے کے سول سوسائٹی ممبران نے کچرا پھینکنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Cleanliness drive
صفائی مہم

By

Published : Mar 5, 2021, 10:54 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل میں میونسپل کمیٹی، محکمہ آبپاشی اور غیر سرکاری تنظیم 'ویژن کشمیر' نے مل کر صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ اس میں اس علاقے کے ماحولیات میں آبی ذخائر کی صفائی اور ان کے تحفظ پر توجہ دی گئی۔ قصبہ میں گلیوں اور نالوں کی صفائی کی گئی۔

صفائی مہم

اس سلسلے میں چیئرمین ویژن کشمیر شبیر احمد نے صاف پائیدار ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ آبی ذخائر کو بچانے کے لیے اپنا تعاؤن دیں۔

میونسپل کمیٹی اور آبپاشی محکمہ نے مقامی لوگوں سے اپی کی کہ قصبہ کے ہر کونے کی صفائی کرنے میں تعاون کریں۔ صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

اس مہم کے دوران بہت سارے دکاندار اور علاقے کے سول سوسائٹی ممبران نے کچرا پھینکنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details