جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو اور ویری ناگ علاقوں میں گندگی سے ندی نالوں سے بیماری پھوٹنے کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے آج محکمہ ایریگیشن نے مقامی فورم شاہ آباد ڈیولپمنٹ فورم کے ساتھ مل کر ڈورو میں نالہ کندن سے صفائی مہم کا آغاز کیا۔واضح رہے کہ اس مہم کے تحت ویری ناگ اور ڈورو کے تمام ندی نالوں کو صاف کیا جائے گا۔محکمہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں میں گندگی ڈالنے سے پرہیز کریں۔
ڈورو کے ندی نالوں میں صفائی کا آغاز - DOORU
محکمہ ایریگیشن نے شاہ آباد ڈیولپمنٹ فورم کے ساتھ مل کر آج علاقہ میں صفائی مہم شروع کر دی۔
ڈورو کے ندی نالوں میں صفائی کآ آغاز
ادھر مقامی لوگوں نے میڈیا بات کرتے ہوئے ایریگیشن محکمہ اور شاہ آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا عوام کو بھی اپنے آپ پاس کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے۔