اردو

urdu

ETV Bharat / state

Militant Attack in Anantnag اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں بارہویں جماعت کا طالب علم زخمی - عسکریت پسندوں کے حملے میں

زخمی کو اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے زخمی طالب علم کی تشویش ناک حالت دیکھ کر مزید اعلاج و معالجہ کے لئے سری نگر منتقل کر دیا۔

بارہویں جماعت کا طالب علم زخمی
بارہویں جماعت کا طالب علم زخمی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 10:04 PM IST

Updated : Oct 5, 2023, 10:32 AM IST

اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں بارہویں جماعت کا طالب علم زخمی

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ وتڑی گام علاقے میں عسکریت پسندوں نے ایک بارہویں جماعت کے طالب علم ساحل بشیر پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں طالب علم زخمی ہو گیا ۔ زخمی کی شناخت سترہ سالہ ساحل بشیر کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی کو اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے زخمی طالب علم کی تشویش ناک حالت دیکھ کر مزید اعلاج و معالجہ کے لئے سری نگر منتقل کر دیا۔ ادھر حملے کے فوری بعد جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کیا اور حملہ آور ملیٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے کجر گاؤں میں دوعسکریت پسند ہلاک

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ طالب علم کی گردن میں گولی پیوست ہوئی ہے۔ُ پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی شام کو دہشت گردوں نے ساہل بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکن وانہامہ اننت ناگ پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔

Last Updated : Oct 5, 2023, 10:32 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details