وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر کشمیری پنڈت حکومت سے اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کو یقینی بنائے جانے یا انہیں نقالی مکانی کی اجازت دیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ Kashmiri Pandits iterate Relocation Demand جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مٹن ٹرانزٹ کیمپ میں رہائش پذیر کشمیری پنڈتوں نے مرکزی سرکار سمیت لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اگر حکومت ہماری حفاظت کو یقینی نہیں بنا سکتی تو ہمیں وادی سے باہر ری لوکیٹ کیا جائے۔‘‘
’حکومت پنڈتوں کی حفاظت کی ضمانت یا نقال مکانی کی اجازت دے‘ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہ ’’مرکزی وزارت داخلہ کی میٹنگ کے ساتھ ہماری امیدیں وابستہ تھیں، تاہم وہاں بھی کشمیری پنڈتوں کے مفاد میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔‘‘ Kashmiri Pandits on Home Ministry Security Meeting انہوں نے کہا کہ پی ایم پیکیج کے تحت ہزاروں کنبے واپس کشمیر لوٹے تھے تاہم حالیہ ہلاکتوں کے بعد کشمیری پنڈتوں سمیت اقلیتی و اکثریتی طبقے سبھی خوفزدہ ہیں۔
کشمیری پنڈتوں نے کہا کہ پی ایم پیکیج ملازم راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد حکومت نے انہیں تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کی تھی تاہم مزید شہری ہلاکتوں سے کشمیری پنڈت نہ صرف خوفزدہ ہیں بلکہ مرکزی و لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے کافی مایوس ہو چکے ہیں۔ Kashmiri Pandits on Civilian Killings انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی جانب سے ٹرانزٹ کیمپس کو سیل کرنے اور انہیں ہجرت سے روکنے کے باوجود سینکڑوں کنبے جموں روانہ ہو چکے ہیں، جب کہ دیگر کنبے بھی جلد ہی نقل مکانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اننت ناگ کے مٹن ٹرانزٹ کیمپ میں تقریباً 96 کنبے رہائش پزیر تھے، جن میں سے بیشتر افراد کشمیر سے ہجرت کر چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ پی ایم پیکیج ملازم راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈتوں کے جموں سمیت دیگر خطوں میں ری لوکیٹ کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر کشمیری پنڈتوں کو معقول سیکورتی فراہم کرنے کی یقین دہانی کی تھی۔ Kashmiri Civilian Killingتاہم گزشہ دنوں شہری ہلاکتوں میں اضافہ کے بعد کشمیری پنڈتوں نے از خود نقل مکانی کی کوشش کی جس کی انتظامیہ نے اجازت نہیں دی تاہم کئی کشمیری پنڈت جموں پہنچ چکے ہیں۔