اردو

urdu

چنار ٹاؤن بجبہاڑہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 1:13 PM IST

Updated : Dec 8, 2023, 3:45 PM IST

موسم خزاں اور سرما کے ابتدائی ایام میں چنار کے زرد و نارنگی پتے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔ Chinar Town Bijbehara Attracts Tourists in Autumn

چنار ٹاؤن بجبہاڑہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز
چنار ٹاؤن بجبہاڑہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

چنار ٹاؤن بجبہاڑہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

اننت ناگ:وادی کشمیر میں موسم خزاں کی دستک کے ساتھ ہی یہاں سیاحوں کا سیلاب امڈ آتا ہے۔ ان دنوں کشمیر کے مغل باغات سے گزرنے والی سڑکوں پر چنار کے زرد اور نارنگی پتوں کی چادر نظر آتی ہے۔ وادی کے مغل باغات میں ان دنوں موسم خزاں کے سحر انگیز رنگوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں بالخصوص غیر مقامی سیاحوں کا ہجوم نظر آرہا ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ چنار کے درختوں کے پتوں نے گویا زرد رنگ کا لباس پہن لیا ہے جو ایک الگ ہی نظارہ بیان کر رہا ہے اور یہ دلکش نظارہ سیاحوں کے لئے کشش کا باعث بنا ہوا ہے۔ چنار کا شہر کہلانے والا قصبہ بجبہاڑہ بھی ان دنوں خوبصورتی کے جلوئے بکھیر رہا ہے۔

قصبہ میں تاریخی مغل باغات خاص کر پادشاہی اور دارا شگوہ باغ کی فزاؤں میں لہلہاتے چنار کے درجنوں درخت اور ان کے آس پاس گرے پڑے پتے فوٹوگرافی اور سیلفی کے شوقین افراد کا پسندیدہ مقام بن چکے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیاحوں کا کہنا ہے کہ ’’خزاں اور ابتدائی سرما کے دوران چنار کے درختوں کا حسن دیکھنے سے ہی بنتا ہے، اس لا مثال خوبصورتی کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔‘‘

سیاحوں نے کشمیر کے موسم، آب و حوا خاص کر موسم خزاں کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا: ’’ہم بے حد خوش ہیں کہ ہم اس موسم میں یہاں کی سیر کے لئے آئے، یہاں ہر طرف خوبصورتی ہی خوبصورتی ہے۔‘‘ ادھر، مقامی نوجوان بھی ان زرد پتوں کے حسن کو کیمرے میں قید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ نوجوانوں کے مطابق ’’آج کے موسم میں فوٹو گرافی کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ چنار کے ان درختوں کے بیچ تصاویر الگ ہی منظر بیان کرتی ہیں اور خزاں کے موسم میں زرد رنگ کے گرتے پتوں کو دیکھنا بھی ایک دلچسپ تجربہ ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:موسم خزاں میں زرد چادر میں لپٹی اچھہ بل باغ کی زمین

مقامی نوجوانوں کے مطابق ’’درجنوں اور تن آور چنار کے درختوں کے باعث بجبہاڑہ کو ٹاؤن آف چنار کا لقب حاصل ہے۔‘‘ قصبہ میں تاریخی چنار باغات (پادشاہی باغ اور داراشکوہ گارڈن) خاص اہمیت کے حامل ہیں جو مغلوں کے دور حکومت میں تعمیر کئے گئے تھے۔ پادشاہی باغ میں ہی تقریبا چار سو سالہ چنار کا درخت بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چنار ٹاؤن کے نام سے معروف قصبہ بجبہاڑہ، خاص کر چنار کے درخت صدیوں سے سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

Last Updated : Dec 8, 2023, 3:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details