یوم اطفال کی نسبت سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جسمانی طور خاص بچوں کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ہیومینٹی ویلفئر آرگنائزیشن نامی ایک رضاکار تنظیم کی جانب سے زیبہ آپہ اسکول میں منعقدہ تقریب میں جسمانی طور خاص بچوں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔
اننت ناگ میں منایا گیا یوم اطفال ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے تقریب میں آئے بچوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کے دوران انہیں اپنے دوستوں اور اساتذہ سے ملنے کا بھی موقع فراہم ہوا۔
اس موقع پر جسمانی طور خاص بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لئے مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے ان بچوں کی باز آبادکاری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔