اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام میں کورٹ کمپلیکس کا چیف جسٹس کے ہاتھوں افتتاح - پیلگام میں کورٹ کمپلکس

CJ Justice N Kotiswar Singh جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس این کوتیشور سنگھ نے کیا کہ جموں کشمیر اور لداخ میں قائم کی گئی نئی عدالتیں نہ صرف عام لوگوں کو مضبوطی سے انصاف تک رسائی میں مدد دیں گی، بلکہ عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کو بروقت انصاف کی فراہمی اور حل کرنے میں بھی نئی مددگار ثابت ہوں گی۔

chief-justice-inaugurates-new-court-complex-building-in-pahalgam
پہلگام میں کورٹ کمپلیکس کا چیف جسٹس کے ہاتھوں افتتاح

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 10:58 PM IST

پہلگام میں کورٹ کمپلیکس کا چیف جسٹس کے ہاتھوں افتتاح

اننت ناگ:جموں کشمیر اور لداخ کے چیف جسٹس جسٹس این کوتیشور سنگھ نے پہلگام کے مشہور سیاحتی مقام پر نئے کورٹ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر جسٹس ونود چٹرجی کول، سیشن جج اننت ناگ ایڈمنسٹریٹو ججز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز موجود رہے۔ وہیں ڈسٹرکٹ کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں کے ججز اور وکلاء کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ میں قائم کی گئی نئی عدالتیں نہ صرف عام لوگوں کو مضبوطی سے انصاف تک رسائی میں مدد دیں گی، بلکہ عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کو بروقت انصاف کی فراہمی اور حل کرنے میں بھی نئی عدالتیں مددگار ثابت ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام عالمی سطح پر مشہور سیاحتی مقام ہے اور نئی عدالت مقامی مقدمات کو نمٹانے میں کافی مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں بروقت انصاف کی فراہمی کی پابند ہیں اور ہر عدالت میں ضرورت مندوں کو قانونی فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے ہر ممکن قانونی مدد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

جسٹس ماگرے نے ایڈیشنل اسپیشل موبائل مجسٹریٹ کورٹ پہلگام کا سنگ بنیاد رکھا


دریں اثناء مقامی کمیونٹی اور وکلاء نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں نئی ​​عدالتیں کھولنے پر شکریہ ادا کیا۔ بار ایسوسی ایشن اننت ناگ نے بھی امید ظاہر کی کہ اننت ناگ کے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کو جلد ہی منتقل کر دیا جائے گا اور چیف جسٹس اور ایل جی انتظامیہ کی مداخلت سے جلد ہی نئے کورٹ کمپلیکس کا کام شروع کر دیا جائے گا۔واضح رہے اس کورٹ کمپلکس کو تعمیراتہ عامہ محکمہ نے 614.04 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details