اردو

urdu

چھتہ بل اننت ناگ کا سیاحتی مقام سیاحتی نقشے سے اوجھل

By

Published : Aug 17, 2021, 12:21 PM IST

جموں و کشمیر کا علاقہ چھتہ بل قدرتی حسن میں کسی اور تفریحی مقام سے کم نہیں مگر ابھی تک یہاں حکومت یا نجی شعبے کی جانب سے قیام و طعام کی سہولیات فراہم کرنے کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی ہے۔

چھتہ بل اننت ناگ کا سیاحتی مقام سیاحتی نقشے سے اوجھل
چھتہ بل اننت ناگ کا سیاحتی مقام سیاحتی نقشے سے اوجھل

چھتہ بل اننت ناگ کا سیاحتی مقام جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔

شانگس کا علاقہ زیادہ تر خشک پہاڑی اور صحرائی علاقوں پر مشتمل ہے لیکن ان کے درمیان متعدد ایسے مقامات ہیں جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔

ان ہی مقامات میں سے ایک خوبصورت تفریحی مقام چھتہ بل بھی شامل ہے جسے دیکھنے والے لوگ چھپی ہوئی جنت سے بھی تشبیہ دیتے ہیں۔

اننت ناگ سے محض 30 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

چھتہ بل اننت ناگ کا سیاحتی مقام سیاحتی نقشے سے اوجھلچھتہ بل اننت ناگ کا سیاحتی مقام سیاحتی نقشے سے اوجھل

خوبصورت جگہ ہونے کے باوجود بھی حکومت نے اس حسین وادی کو سیاحتی نقشے میں شامل نہیں کیا۔

جبکہ کشمیر کی آدھی سے زیادہ آبادی کی معشیت سیاحتی شعبے پر ہی منحصر کرتی ہے۔

لیکن چھتہ بل کی وادی خوبصورت ہونے کے باوجود بھی سیاحتی مقام کا درجہ حاصل کرنے کے لئے حکومت کی نظروں سے اوجھل ہے۔

اس علاقے کے اکثر لوگ روزگار وسائل نہ ہونے کی وجہ سےمفلسی کی زندگی گذار رہے ہیں۔

اگر اس خوبصورت جگہ کو سیاحتی مقامات میں شامل کیا جاتا تو اس علاقے کے لوگوں کے لئے بھی کئی طرح کے روزگار وسائل پیدا ہو جاتےہیں۔

یہ علاقہ قدرتی حسن میں کسی اور تفریحی مقام سے کم نہیں مگر ابھی تک یہاں حکومت یا نجی شعبے کی جانب سے قیام اور طعام کی سہولیات زیادہ نہیں ہے۔

یہاں پر بیت الخلاء کا نہ ہونا بھی لوگوں کے لیے باعث تشویش ہے۔

اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کم سے کم لوگوں کی سہولیات کیلئے یہاں پر چند بیت الخلاء کا قیام عمل میں لایا جائے۔

چھتہ بل کا راستہ دشوار اور سفر مشکل ہے مگر اس کے قدرتی حسن کو دیکھ کر انسان فوراً ان مشکلات کو بھول جاتا ہے۔

یہ علاقہ نا صرف خوبصورت ہے بلکہ وہاں پرکشش آبشاریں ہر وقت گن گناتی ہیں۔

جو سیاح یہاں آتے ہیں وہ اسے ایک منفرد جگہ قرار دیتے ہیں۔

یہاں آنے والے لوگ کہتے ہیں کہ انھوں نے کشمیر اور اننت ناگ کے دیگر علاقوں کو بھی دیکھا ہے لیکن چھتہ بل جیسا علاقہ نہیں دیکھا اور اسے چھپی ہوئی جنت بھی قرار دیتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:رام بن: پوگل پرستان علاقے میں واقع مالنسر جھیل محکمہ سیاحت کی نظروں سے اوجھل

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سڑک کو پختہ کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کو یہاں آنے میں آسانی ہو۔

انھوں نے یہ بھی تجویز دی کہ دور دراز کے علاقوں سے آنے والوں کی رہائش کے لیے ریسٹ ہاﺅسز اور ہٹس بھی بننے چاہیے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details