اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chari Mubarak Reaches Pahalgam: گوری شنکر مندر، پہلگام میں 'چھڑی مبارک' کی خصوصی پوجا - امرناتھ یاترا چھڑی مبارک

’’ہندو دھرم کے مطابق امرناتھ یاترا چھڑی مبارک کی پوجا پاٹ کے بعد ہی شروع ہوتی ہے تاہم سرکار کی جانب سے موسمی حالات اور دیگر سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر قبل از وقت ہی یاترا شروع کرائی جاتی ہے۔‘‘

گوری شنکر مندر، پہلگام میں ’چھڑی مبارک‘ کی خصوصی پوجا
گوری شنکر مندر، پہلگام میں ’چھڑی مبارک‘ کی خصوصی پوجا

By

Published : Jul 13, 2022, 4:36 PM IST

اننت ناگ: 'بم بم بھولے' اور 'ہر ہر مہادیو' کے نعروں کے ساتھ 'چھڑی مبارک' مہند دیپنت گری کی قیادت میں جنوبی کشمیر کے پہلگام ضلع کے گوری شنکر مندر پہنچ گئی۔ Chari Mubarak Reaches Pahalgam اس موقع پر خصوصی پوجا پاٹ کے ساتھ ساتھ حالیہ افسوس ناک واقعہ میں ہلاک ہوئے یاتریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ ان کی شانتی کے لیے پرارتھنا کی گئی۔

گوری شنکر مندر، پہلگام میں ’چھڑی مبارک‘ کی خصوصی پوجا

سرینگر کے دشنامی اکھاڑے سے بدھ کی صبح روایتی طور پہلگام کے گوری شنکر مندر پہنچائی گئی جہاں مہندر دیپنت گری سمیت دیگر سادھوؤں نے روایتی پوجا پاٹ کی۔ پوجا پاٹ میں سادھوؤں سمیت مقامی کشمیری پنڈتوں کے علاوہ یاتریوں نے بھی شرکت کی۔ Chari Mubarak Pooja in Ghauri Shankar Temple Pahalgam سادھوؤں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہندو دھرم کے مطابق یاترا چھڑی مبارک کی پوجا پاٹ کے بعد ہی شروع ہوتی ہے تاہم سرکار کی جانب سے موسمی حالات اور دیگر سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر قبل از وقت ہی یاترا شروع کرائی جاتی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ صدیوں سے ’’چھڑی مبارک‘‘ کی پوجا پاٹ کے ساتھ ساتھ امرناتھ یاترا کے دیگر انتظامات میں بھی مسلمان اہم رول ادا کرتے ہیں۔ Amarnath Yatra 2022 واضح رہے کہ 10 اگست کو رکشا بندھن کے روز یاترا ختم ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details